اگر نوازشریف اتنا بہادر ہے تو میرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھائے،یاسمین راشد کا چیلنج

 نواز شریف کو پروٹوکول دیا جا رہا ہے، ہمارے کیسز کا چالان بھی تین چار ماہ سے آج تک نہیں آیا ،میڈیا سے گفتگو

 چھ ماہ ہو گئے جھوٹا کیس ہے ابھی تک جیل میں رکھا ہوا ہے، پی ٹی آئی چھوڑنی ہوتی تو پہلے ہی چھوڑ دیتے،عمرسرفرازچیمہ

لاہور (  ویب  نیوز)

نواز شریف لاڈلے کیلئے  سارے ریلیف اور باقیوں کیلئے سختی ہے،پرویزالٰہی

5 ماہ سے ہم ضمانت پر ہیں پھر بھی ہمیں تنگ کیا جا رہا ہے، انصاف تو وہ ہے جس کو عوام تسلیم کریں اور انصاف ہوتا نظر بھی آئے

  نواز شریف ججز کے خلاف بولتے ہیں، کیا جج وہ باتیں بھول گئے ، ہم نے ہمیشہ اداروں اور عدالتوں کا احترام کیا،میڈیا سے گفتگو

#/H

آئٹم نمبر…38

لاہور (صباح نیوز)سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے لئے ہی سارے ریلیف ہیں، سپیشل انصاف کیا صرف شریفوں کے لیے ہے؟۔ لاہور کی ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ 5 ماہ سے ہم ضمانت پر ہیں پھر بھی ہمیں تنگ کیا جا رہا ہے، انصاف تو وہ ہے جس کو عوام تسلیم کریں اور انصاف ہوتا نظر بھی آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ اداروں اور عدالتوں کا احترام کیا ہے، شریفوں نے ہمیشہ ججز کے خلاف سخت باتیں کی ہیں، یہ کہاں کا انصاف ہے؟۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف لاڈلے کے لئے سارے ریلیف اور باقیوں کے لیے سختی ہے، نواز شریف ججز کے خلاف بولتے ہیں کیا جج وہ باتیں بھول گئے ہیں۔

#/S

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے قائد مسلم لیگ ن کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نوازشریف اتنا بہادر ہے تو میرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھائے۔انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اتنے بہادر ہیں تو میرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھائیں، لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطلب ہے کہ جس نے الیکشن لڑنا ہے وہ باہر ہو، نواز شریف سزا یافتہ اور اشتہاری ہے اس کو آپ باہر سے الیکشن کے لئے  لے آئے ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ نواز شریف کو پروٹوکول دیا جا رہا ہے، ہمارے کیسز کا چالان بھی تین چار ماہ سے آج تک نہیں آیا، یہ بات پہلے سے کنفرم ہے کہ الیکن نہیں سلیکشن ہے، ورلڈ میڈیکل ایسوسی ایشن نے پرائم منسٹر اور صدر کو خط لکھا ہے کہ آپ نے یاسمین راشد کو کیوں گرفتار کر رکھا ہے۔ سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ چھ ماہ ہو گئے جھوٹا کیس ہے ابھی تک جیل میں رکھا ہوا ہے، ہم سے پریس کانفرنس کرانا چاہ رہے ہیں، ہم نے پی ٹی آئی چھوڑنی ہوتی تو پہلے ہی چھوڑ دیتے۔