ایندھن کی فراہمی معمول پر نہیں آسکی ،پی آئی اے کی 49 پروازیں منسوخ

کراچی سے لاہور کیلئے پی کے 302، پی کے 303،  فیصل آباد کیلئے پی کے 340، اسلام آباد کیلئے پی کے 368 منسوخ کی گئیں

اسلام آباد (ویب  نیوز)

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)کی جانب سے پی ایس او کو 7 کروڑ روپے کی ادائیگی کے باوجود ایندھن کی فراہمی معمول پر نہیں آسکی جس کی وجہ سے پی آئی اے کی مزید 49 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ کراچی سے لاہور کے لیے پی کے 302، پی کے 303، پی کے 304، پی کے 305، فیصل آباد کے لیے پی کے 340، پی کے 341، اسلام آباد کے لیے پی کے 368، پی کے 369، گوادر کے لیے پی کے 503، پی کے 504، ملتان کے لیے پی کے 330 اور پی کے 331 منسوخ کی گئیں۔اسلام آباد سے شارجہ کے لئے پی کے 181، پی کے 182، دبئی کے لیے پی کے 233، پی کے 234، گلگت کے لئے پی کے 601، پی کے 602، پی کے 605 اور پی کے 606، ریاض کے لئے پی کے 753، پی کے 754 منسوخ کردی گئیں۔اسی طرح سکردو کے لئے پی کے 451 اور پی کے 452، سکھر کے لئے پی کے 631 اور پی کے 632، دبئی کے لئے پی کے 211، پی کے 234، ابوظہبی کے لئے پی کے 261 اور پی کے 262 اور دمام اسلام آباد کی پرواز پی کے 246 بھی منسوخ کی گئی ۔لاہور سے دبئی کی پرواز پی کے 235، پی کے 203، پی کے 204، جدہ کی پی کے 759، ابوظہبی سے لاہور کی پی کے 264 منسوخ کی گئیں۔سیالکوٹ سے شارجہ کی پرواز پی کے 209، پی کے 210 اور مسقط کی پی کے 281، پی کے 282 اور دبئی سے سیالکوٹ کی پی کے 180 بھی منسوخ کی گئی ۔پشاور دبئی کی پرواز پی کے 283، پی کے 284، شارجہ کی پی کے 257، پی کے 258 اور ابوظہبی سے پی کے 218 منسوخ کی گئیں۔دبئی فیصل آباد کی پی کے 224، ملتان شارجہ کی پی کے 293 اور دبئی ملتان کی پی کے 222 بھی منسوخ ہوئیں ۔