روس کا طالبان حکومت باضابطہ تسلیم کرنے کی جانب بڑا قدم
طالبان سفارتکار جمال گروال کو ماسکو میں افغان ناظم الامور تسلیم کرلیا گیا
یہ اقدام دوطرفہ تعلقات کی مکمل بحالی کی جانب قدم ہے، ترجمان روسی وزارت خارجہ
ماسکو(ویب نیوز)
روس نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کی جانب بڑا قدم اٹھا لیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق طالبان سفارتکار جمال گروال کو ماسکو میں افغان ناظم الامور تسلیم کرلیا گیا۔ ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریہ زخروا کے مطابق یہ اقدام دوطرفہ تعلقات کی مکمل بحالی کی جانب قدم ہے۔