اسلام آباد (ویب ڈیسک)
کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔این آئی ایچ کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 77 لاکھ 84 ہزار 557 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 437 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 86 ہزار 960 مریض شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ 269 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ دو آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران 62 نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 26 ہزار 728 ہوگئی، پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 435، سندھ میں 5 لاکھ 76 ہزار 380، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 19 ہزار 282، بلوچستان میں 35 ہزار 480، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 720، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 130 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 301 کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں 13 ہزار 559، سندھ میں 8 ہزار 97، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 322، اسلام آباد میں ایک ہزار 23، بلوچستان میں 378، گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 792 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔