اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا ء کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید ایک شخص جاں بحق ہو گیا ،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 123 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔این آئی ایچ کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابقملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 78 لاکھ 30 ہزار 633 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 ہزار 792 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 87 ہزار 144 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 259 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ چار نو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 123 نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 26 ہزار 952 ہوگئی، پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 528، سندھ میں 5 لاکھ 76 ہزار 469، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 19 ہزار 308، بلوچستان میں 35 ہزار 481، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 722، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 141 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 303 کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں 13 ہزار 559، سندھ میں 8 ہزار 97، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 322، اسلام آباد میں ایک ہزار 23، بلوچستان میں 378، گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 792 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔