مثبت کیسز کی شرح  0.35 فیصد ریکارڈ کی گئی،این آئی ایچ

اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید4افراد جاں بحق ہو گئے،کل اموات30368تک پہنچ گئیں،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 75نئے کیسزرپورٹ ہوئے ۔این آئی ایچ کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 79 لاکھ 65 ہزار 862 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 278 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 93 ہزار 796 مریض  شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ 215 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ تین پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔   گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 75 نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 27 ہزار 486 ہوگئی،  پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 757، سندھ میں 5 لاکھ 76 ہزار 642، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 19 ہزار 397، بلوچستان میں 35 ہزار 483، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 736، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 165 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 306 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں 4افراد جاں بحق ہونے کے بعد اموات کی تعداد 30368ہو گئی ،پنجاب میں 13 ہزار 560، سندھ میں 8 ہزار 101، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 323، اسلام آباد میں ایک ہزار 23، بلوچستان میں 378، گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 792 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔