اسلام آباد (ویب نیوز)

پاکستان میں اومیکرون کی نئی قسم کی پہلے کیس کی نشاندہی کے بعد خلیجی ممالک اور سعودی عرب سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ شروع کر دی گئی۔اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئر پورٹس پر سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک سے آنیوالے مسافروں کی ہفتہ سے کووڈ رپیڈ ٹیسٹنگ شروع کر دی گئی۔ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ سے محدود رینڈم سکریننگ کے عمل کاآغاز کیا گیا۔ابتدا میں 10 سے 15 مسافروں کے ٹیسٹ ہونگے۔دوسرے مرحلے میں 15 سے 20 مسافروں کے ٹیسٹ ہونگے۔سی اے اے کے مطابق سول ایوی ایشن اور سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نیشنل انسٹیوٹ آف ہیلتھ کے اقدامات سی ڈی سی کی طرف سے تا حکم ثانی نافذ رہیں گے۔قومی ادارہ صحت نے کہا کہ رپیڈ ٹیسٹنگ کا فیصلہ اومی کرون کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد کیا گیا۔