حج درخواستوں کی وصولی کی آج 27نومبرسے شروع ہوگی

15 بینکوں کا تعین کردیا گیا ،12 دسمبر  درخواستیں جمع ہوسکیں گی

89 ہزار  سے زائد پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے،اعلامیہ

اسلام آباد ( ویب  نیوز)

ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کی آج 27نومبر سے 15 بینکوں میں شروع  ہوگی۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی27 نومبر تا 12 دسمبر جاری رہیگی،2024میں تقریباً 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے، خواتین پہلی بار محرم کے بغیر حج ادا کرسکیں گی۔اعلامیے کے مطابق مقررہ  تعداد سے زائد درخواستیں موصول ہونیکی صورت میں قرعہ اندازی کی جائیگی، اسپانسرڈ شپ اسکیم کے تحت 25  ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے،  اسپانسر شپ اسکیم کے تحت درخواستیں ڈالرز کے ہمراہ  بیرون ملک سے جمع کرانا ہوں گی،اسپانسر شپ اسکیم کے تحت درخواست دہندہ  یا ان کے عزیز و رشتہ دار قرعہ اندازی سے مستثنی ہوں گے۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ  حج درخواستوں کے لیے 15 بینکوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، حج  درخواستیں دسمبر  2024 تک کارآمد شناختی کارڈ  پر جمع کرائی جاسکتی ہیں۔