اسلام آباد (ویب نیوز)
اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں منحرف پی ٹی آئی رکن نور عالم سے بدتمیزی کرنے والے کی پٹائی کردی گئی۔
نجی ہوٹل میں نور عالم خان اپنے پیپلز پارٹی کے دوستوں ندیم افضل چن، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ افطار کررہے تھے کہ ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا۔
پی ٹی آئی کے کارکنوں نے نجی ہوٹل میں منحرف ایم این اے نور عالم سے بدتمیزی کی اور انہیں گالیاں بھی دیں۔
عینی شاہدین کے مطابق نور عالم خان نے گالیاں دینے والے کو سمجھایا کہ یہ فیملی زون ہے، اس کے باوجود پی ٹی آئی کارکن گالیاں دینے سے باز نہ آیا اور آوازیں کستا رہا۔
عینی شاہدین کے مطابق پی ٹی آئی کارکن نے اس پر بس نہیں کی بلکہ نور عالم خان کو مکا بھی مارا، جس پر لڑائی شروع ہوگئی۔
جس پر نور عالم، پی پی سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر اور فیصل کریم کنڈی نے اُس کی پٹائی کردی۔