• نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کاپاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل اظہار اطمینان

اسلام آباد (ویب نیوز)

پاک بحریہ کی ایئر ڈیفنس یونٹس نے زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا، فائر کئے گئے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میزائلز فائرنگ کا شاندار مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل اطمینان کا اظہار کیا۔