اسلام آباد (ویب ڈیسک)
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ ان کی عرفان نواز نئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد تعینات کردیئے گئے،نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق حمزہ شفقات کو فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس حوالے سے حمزہ شفقات نے بھی اپنے ایک پیغام میں اپنے تبادلے کی تصدیق کردی ہے۔ن وٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 19کے عرفان نواز نئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد تعینات کردیئے گئے ہیں۔عرفان نواز اس سے قبل بلوچستان میں تعینات تھے ۔دوسری جانب ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18کے زاہد خان کی خدمات اسلام آبادانتظامیہ سے واپس لے لی گئی ہے۔زاہد خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔خیال رہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ۔