مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیراعظم مودی کے دورے کے خلاف آج (اتوار کو) مکمل ہڑتال ہوگی
کشمیری دورے کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے،آزاد کشمیر اور تارکین وطن کشمیری احتجاجی مظاہرے کریں گے
مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے سے قبل سیکورٹی کے اقدامات سخت
بڈگام میں کے علاقے کائوسہ میں نوجوان کی شہادت پراحتجاجی مظاہروں کے دوران ایک اور نوجوان شہید
سرینگر،مظفرآباد( ویب نیوز ) مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کے کے خلاف کشمیری یوم سیاہ منائیں گے ،دورے کے خلا آج (اتوار کو) مکمل ہڑتال ہوگی، ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے دی گئی ہے جس کا مقصد بھارتی وزیر اعظم کو یہ واضح پیغام د ینا ہے کہ کشمیری اپنے وطن پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں اور وہ اپنی جدوجہد اپنے حق خودا ارادیت کے حصول تک جاری رکھیں گے، آزاد جموں و کشمیر اور دنیا بھر کے اہم دارلحکومتوں میں بھی تارکین وطن کشمیری مقبوضہ جموںکشمیرمیں گھناونے بھارتی جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریں گے ۔قابض بھارتی انتظامیہ نے نریندر مودی کے دورے سے قبل نام نہاد حفاظتی اقدامات کے نام پر مقبوضہ علاقے بالخصوص جموں میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکارتعینات کر دیے ہیں۔فورسز اہلکارتمام بڑے شہریوں اور قصبوں کے علاوہ سرینگر جموںشاہراہ پر گاڑیوں اور مسافروں کی مسلسل تلاشی لے رہے ہیں۔ لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ اونچی عمارتوں پرماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں۔ ڈرون کیمرے اورسراغ رساں کتے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں ۔بھارتی پولیس نے سری نگر کے مختلف علاقوں سے متعدد موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لی ہیں۔سرحدی دیہات Palliجہاں نریندر مودی نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرنا ہے میں ہجوم کے انتظام سے متعلق جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ 5اگست2019کو جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد یہ مودی کا مقبوضہ کشمیر کا پہلا دورہ ہو گا ۔دھرضلع بڈگام کے علاقے کائوسہ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک نوجوان محمد یوسف کانٹرو کی شہادت پراحتجاجی مظاہروں کے دوران بھارتی پولیس نے ایک17سالہ لڑکے کو دریا میں چھلانگ لگانے پرمجبورکردیا اوروہ ڈوب کر شہید ہوگیا۔ ضلع بڈگام کے رہائشی یوسف کانٹرو کو فوجیوں نے دو دیگر نوجوانوں کے ہمراہ جمعرات کے روز ضلع بارہمولہ کے علاقے پارسونی میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیاتھا۔ پولیس نے مظاہرین کا پیچھا کیا اور ان میں سے ایک شبر حسین میر نے سکھ ناگ ندی میں چھلانگ لگا دی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ علاقہ مکینوں نے کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد نوجوان کی لاش دریا سے نکال لی۔دریں اثنا بھارت کی ریلوے پروٹیکشن فورس کا ایک افسرجو پیر کی شام ضلع پلوامہ کے علاقے کاکا پورہ میں ایک حملے میں زخمی ہوا تھا، ہفتہ کو سرینگر کے ایک اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔