Indian army soldiers guard during restrictions in Jammu, India, Monday, Aug. 5, 2019. India's government issued a revocation of the special constitutional status of its portion of Kashmir on Monday amid an uproar in Parliament and a huge troop deployment in the region. The constitutional provision forbids Indians from outside the region from buying land or permanently settling in the Muslim-majority territory. (AP Photo/Channi Anand)

واشنگٹن  (ویب نیوز)

ممتاز امریکی رکن کانگریس اینڈی لیون نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق کمیٹی برائے امور خارجہ اور ایشیا، بحرالکاہل اور عدم پھیلاو کی ذیلی کمیٹی کے رکن اینڈی لیون نے اس تشویش کا اظہار انڈین امریکن مسلم کونسل اور دیگر 16 گروپوں کے زیر اہتمام ایک ورچوئل کانگریشنل بریفنگ کے دوران کیا۔ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن کانگریس نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیر کی صورتحال پر واضح موقف اختیار کرے ۔اینڈی لیون نے حقوق کی خلاف ورزیوں کی دستاویز مرتب کرنے والے مختلف انسانی حقوق گروپوں کی رپورٹس اور مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد علاقے میں جاری بھارتی کریک ڈاون میں تیزی کا حوالہ دیتے ہوئے متنبہ کیا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں آمریت کی طرف تشویشناک رجحان کا حصہ ہیں