ایف آئی اے سائبر کرائم کابنوں میں گرینڈ آپریشن
جعلی سیلیکون فنگر پرنٹس بنانے اور سپلائی کرنے والے خفیہ جرائم پیشہ نیٹ ورک کا سراغ لگالیا
بنوں کا رہائشی ملزم گرفتار، دیگر2 ملوث ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھا پے،تفتیش جاری
ڈیر ہ اسماعیل خان (ویب نیوز)
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ڈیرہ کامصدقہ اطلاعات پرضلع بنوں میں گرینڈ آپریشن’ جعلی فنگر پرنٹس کی مدد سے جعلی موبائل والیٹ اکاؤنٹس، غیر قانونی سمز ایکٹیویشن اور اے ٹی ایم سے رقوم نکلوانے کیلئے جعلی سیلیکون فنگر پرنٹس بنانے اور سپلائی کرنے والے خفیہ جرائم پیشہ نیٹ ورک کا سراغ لگالیا،3ہزارسے زائد جعلی ربڑ فنگر پرنٹس، پرنٹنگ ڈیوائسز، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل ڈیوائسز و مجرمانہ مواد برآمد ،بنوں کا رہائشی ملزم گرفتار، دیگر2 ملوث ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھا پے اورمزید تفتیش جاری۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائمز علی خان کی ہدایات پر فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے انسپکٹر نذیر اللہ خان مسعود،ابوزر خان مسعودکی قیادت میں چھاپہ مارٹیم نے مصدقہ اطلاعات پر ضلع بنوں میں جعلی سیلیکون (ربڑ)فنگر پرنٹس بنانے اور سپلائی کرنے والے خفیہ جرائم پیشہ نیٹ ورک کا سراغ لگا کر گروہ کے ایک رکن وقار یونس سکنہ بنوں کو رنگے ہاتھوں دھر کر اسکے قبضے سے 3ہزار سے زائد جعلی سیلیکون(ربڑ) فنگر پرنٹس، پرنٹنگ ڈیوائسز، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل ڈیوائسز برآمد کرلیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کے علاوہ دیگر 2ملزمان ساتھی بھی ملوث ہیں۔ گرفتار ملزم نے جعلی سلیکون انگوٹھوں کو غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کا انکشاف کیا ہے جن میں جعلی موبائل والیٹ اکاؤنٹس کیلئے سمز کی غیر قانونی طور پر ایکٹیویشن، اے ٹی ایم سے رقوم نکلوانا،دہشتگردی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کیلئے غیرقانونی موبائل سمز نکلوانے جیسے سنگین جرائم شامل ہیں کیلئے ان ربڑ سے بنائے گئے انگوٹھے کے نشانات جنہیں دھوکہ دہی سے شہریوں کے حاصل کردہ قومی شناختی کارڈز سے سکین کرکے تیار کیاجاتاتھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال تھانہ سٹی پولیس ڈیرہ نے بھی مقامی افراد سمیت صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے گروہ کے اراکین کو گرفتار کرکے ہزاروں جعلی سمیں، ربڑ سے بنائے انگوٹھے کے نشانات، شناختی کارڈز اور دیگر مواد برآمد کیا تھا۔