گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا مدت ملازمت مکمل ہونے پر اہم بیان جاری
گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے مدت ملازمت مکمل ہونے پر اہم بیان جاری کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے لکھا کہ الحمداللہ بطور گورنر اسٹیٹ بینک 3 سالہ مدت مکمل کرلی، اللہ نے مجھے ملک کی خدمت کا موقع دیا۔
جاری کردہ ٹوئٹ میں رضا باقر لکھتے ہیں کہ تمام ہم وطنوں، خاص طور پر اوورسیز کو عوامی خدمت کی ترغیب دیتا ہوں۔
خیال رہے کہ مئی 2019ء میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے سابق عہدیدار رضا باقر نے بطور گورنر اسٹیٹ بینک ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے رضا باقر کو تین سال کی مدت کے لیے گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔
اس سے قبل ہارورڈ اور بیکرلے یونیورسٹیوں سے تعلیم یافتہ ڈاکٹر رضا باقر 2000ء سے آئی ایم ایف کے ساتھ منسلک تھے اور ابھی بطور سینیئر ریزیڈنٹ ریپریسینٹیٹو مصر میں خدمات انجام دے رہے تھے۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر رضا باقر آئی ایم ایف مشن رومانیہ اور عالمی مالیاتی ادارے کے ڈیپٹ پالیسی ڈویژن کے سربراہ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔
رضا باقر اسٹیٹ بینک کی تاریخ کے بہترین گورنر ثابت ہوئے، حماد اظہر
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں حماد اظہر نے لکھا کہ رضا باقر اسٹیٹ بینک کی تاریخ کے بہترین گورنرثابت ہوئے۔
جاری کردہ ٹوئٹ میں حماد اظہر لکھتے ہیں کہ ان کا نقطہ نظر ہمیشہ پیشہ ورانہ اور ترقی پسند رہا، کورونا کے دوران تجارت و صنعت کیلئے موثر پیکیجز ان کے دورکی خاص باتیں ہیں۔
واضح رہے کہ گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے مدت ملازمت مکمل ہونے پر اہم بیان جاری کردیا ہے ، انہوں نے کہا کہ الحمداللہ بطور گورنر اسٹیٹ بینک 3 سالہ مدت مکمل کرلی، اللہ نے مجھے ملک کی خدمت کا موقع دیا۔
رضا باقر نے کہا کہ تمام ہم وطنوں، خاص طور پر اوورسیز کو عوامی خدمت کی ترغیب دیتا ہوں۔