ڈالر ، ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر ، 190روپے کا ہوگیا،سٹاک مارکیٹ میں مندی
انٹربینک میں ڈالر 190روپے ، اوپن مارکیٹ میں 191روپے 50پیسے کا ہو گیا
کراچی (ویب نیوز)انٹر بینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 190 روپے پر پہنچ گیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان ہے۔ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 190 روپے پر پہنچ گیا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے50 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کی 191 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ۔دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان ہے، 100انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس کم ہوکر 42901 ہو گیا ۔