وزیراعظم شہباز شریف کی لندن میں میاں نواز شریف سے ون آن ون ملاقات

ملک میں الیکشن انتخابی اصلاحات مکمل ہونے پر ہی ہونگے: وزیراعظم، نواز شریف کی ملاقات میں اتفاق

لندن (ویب نیوز)

وزیراعظم شہباز شریف نے عہدہ سنبھالنے کے بعد لندن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سے ملاقات کیلئے لندن پہنچ گئے۔ جہاں پر ان کی سابق وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار بھی شریک تھے۔ملاقات کے دوران لیگی قائد نے سابق صدر آصف زرداری سے فون پر ہونے والی گفتگو سے وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی ملاقات کے دوران اتفاق پایا گیا ہے کہ ملک میں جلد انتخابات کا کوئی امکان نہیں،جنرل الیکشن انتخابی اصلاحات مکمل ہونے پر ہی ہونگے۔دوسری طرف ن لیگ کی نائب صدر اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لندن میں نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ایک تصویر میں شہباز شریف کو اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے جھک کر گلے ملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔