سرگودھا (ویب نیوز)
حکومت پنجاب نے کمشنر سرگودھا سمیت بیوروکریسی اعلیٰ سطح پر تقرروتبادلے کر دئیے ،7 کمشنرز سمیت متعدد سیکرٹریز محکموں کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے، ڈاکٹر ارشاد احمد سرگودھا کے نئے کمشنر سرگودھا ہونگے ۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے سیکرٹری محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ اسد اللہ خان کو سیکرٹری محکمہ زراعت ، سیکرٹری محکمہ پلاننگ مجاہد شیر دل کو سیکرٹری محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ ، سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اجمل بھٹی کو سیکرٹری محکمہ انرجی، سیکرٹری محکمہ انوائرمنٹ پروٹیکشن سید مبشر حسین کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، سیکرٹری محکمہ لوکل گورنمنٹ نعیم روف کو سیکرٹری محکمہ انوائرمنٹ پروٹیکشن، سیکرٹری محکمہ زراعت اسد رحمان گیلانی کو سیکرٹری محکمہ لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری محکمہ لیبر ڈاکٹر محمد سہیل شہزاد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ کو سیکرٹری محکمہ لیبر، محمد عثمان انور کو کمشنر ڈیرہ غازی خان ، سیکرٹری محکمہ معدنیات عامر اعجاز اکبر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، ڈائریکٹر جنرل قائداعظم اکیڈمی محمد علی عامر کو سیکرٹری محکمہ معدنیات ، سیکرٹری محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن وقاص علی محمود کو سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر، سیکرٹری محکمہ وومن ڈوپلپمنٹ صائمہ سعید کو سیکرٹری محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن،سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر سمیرا صمد کو سیکرٹری محکمہ وومن ڈوپلپمنٹ، سیکرٹری محکمہ فوڈ علی سرفراز حسین کو سیکرٹری محکمہ ہائوسنگ اربن ، سیکرٹری محکمہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا، سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ نادر چٹھہ کو سیکرٹری محکمہ فوڈ ، ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو محمد احسن وحید کو سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ ،سیکرٹری محکمہ سیاحت اسداللہ فیض کو سیکرٹری محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ،سیکرٹری محکمہ لائیو سٹاک نوید حیدر شیرازی کو ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو، کمشنر فیصل آباد زاہد حسین کو سیکرٹری محکمہ لائیو سٹاک، سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن عمران سکندر بلوچ کو کمشنر فیصل آباد ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر کو کمشنر ملتان کا اضافی چارج دیا گیا ،کمشنر بہاولپور کیپٹن (ر) ظفر اقبال سیکرٹری محکمہ جنگلات ، سیکرٹری محکمہ انفارمیشن اینڈ کلچر جہانگیر انور کو کمشنر بہاولپور، کمشنر گوجرانوالہ احسان بھٹہ کو سیکرٹری محکمہ سیاحت ، کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ،سپیشل سیکرٹری محکمہ خزانہ صلوت سعید کو کمشنر ساہیوال تعینات کر دیا گیا، رجسٹرار کوآپریٹیوز سوسائٹیز رفاقت علی کو ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن ، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے لاہور ذیشان جاوید کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ، عمر جہانگیر کو ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے لاہور تعینات کر دیا گیا جبکہ کمشنر سرگودھا نبیل جاوید کو سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن اور کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد کو کمشنر سرگودھا تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔