لاہور (ویب نیوز)

نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے آج لاہور میں کلمہ چوک ریماڈیلنگ اور سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ پراجیکٹ کا دورہ کیا اور ترقیاتی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ یہ دورہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے اسی مقام کے حالیہ دورے کے تسلسل میں تھا۔دورے کے دوران سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کو منصوبے کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ منصوبہ تکمیل کے قریب ہے۔ توقع ہے کہ اس منصوبے سے علاقے میں ایک اہم تبدیلی آئے گی، ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آئیگی۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے منصوبے اور علی زیب روڈ بیرل کو پر لحاظ سے مکمل کرنے کے لئے 5 مئی 2023 تک کے حکامات جاری کر دئیے۔

نگراں وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بیرسٹر سید اظفر علی ناصر، چیف سیکرٹری پنجاب، زاہد اختر زمان، سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب، کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال سیکرٹری پلاننگ پنجاب ، محمد سہیل انور چودھری ،کمشنر لاہور، محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر لاہور، رافعہ حیدر، سی ای او سی بی ڈی پنجاب، عمران امین، سی او او سی بی ڈی پنجاب، بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ ایم ڈی واسا، غفران چوہدری ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمرشل سی بی ڈی پنجاب، محمد عمر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل سی بی ڈی پنجاب، ریاض حسین، سی سی پی او لاہور، ایس پی ٹریفک پولیس لاہور، سی بی ڈی پنجاب، این ایل سی اور نیسپاک کے سٹاف ممبران بھی بریفنگ کے دوران موجود تھے ۔. وزیراعلیٰ نے اب تک ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

کلمہ چوک ریموڈلنگ اور سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ منصوبہ صوبے میں انفراسٹرکچر اور ترقی کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس منصوبے کا مقصد ایک جدید اور موثر نقل و حمل کا نظام فراہم کرنا ہے جبکہ علاقے کی مجموعی جمالیات کو بھی بہتر بنانا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انہیں پختہ یقین ہے کہ سی بی ڈی پنجاب اس منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرے گا اور علی زیب روڈ بیرل پر بھی اسی جذبے سے کام کرے گا جس طرح کلمہ چوک انڈر پاس پر کیا ہے۔میڈیا اور عوام اس منصوبے کی پیش رفت کو بے تابی سے دیکھ رہے ہیں، اور وزیراعلیٰ کے دورے نے صوبے میں انفراسٹرکچر اور ترقی کو بہتر بنانے کے حکومتی عزم کو مزید اجاگر کیا ہے۔ یہ منصوبہ حکومت کے جدید اور ترقی یافتہ پنجاب کے وژن کا منہ بولتا ثبوت ہے اور وزیر اعلیٰ کے آج کے دورے نے ایک بار پھر اس وژن کے حصول کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔