کراچی (ویب نیوز)
وزیراعظم شہباز شریف نے سولر ٹیکنالوجی کی درآمد پر 17 فیصد ٹیکس فوری ختم کرنے کا اعلان کردیا،کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سولرانرجی پر جو 17 فیصد سیلزٹیکس لگا ہے اس کو فوری واپس لیں مفتاح اسماعیل صاحب آپ اعلان کریں فوری سولرپرٹیکس واپس لیں۔تقریب میں موجود وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وزیراعظم کو حکم پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب آپ نے کہہ دیا تو بس اعلان ہو گیا۔
شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان تیل گیس پر 20 ارب ڈالر خرچ کرنیکا متحمل نہیں ہوسکتا ہمیں متبادل توانائی سولرانرجی کی طرف جانا ہو گا پاکستان کو گرین انرجی کی طرف جانا ہو گا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ساڑھے 3 سال میں سولرانرجی پر جانے کے اقدامات کرتے توسلیوٹ کرتا ساڑھے3سال ایک دھیلے کی سبسڈی نہیں دی آخری ماہ میں سبسڈی کی بھرمار کر گئے ہمیں سولر اور ونڈپاور پر تیزی سے آگے بڑھنا ہو گا۔