شمالی وزیر ستان کے بنوں ویسٹ بلاک میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت
نئی دریافت سے 25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 300 بیریل یومیہ تیل حاصل ہوگا
میرانشاہ( ویب نیوز)
شمالی وزیر ستان کے بنوں ویسٹ بلاک میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کر لئے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا میں ما ڑی پیٹرولیم نے شمالی وزیرستان کے بنوں ویسٹ بلاک میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کر لئے ، اس نئی دریافت سے 25ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 300بیریل یومیہ تیل حاصل ہوگا۔ترجمان ماری پٹرولیم نے اپنے اعلا،میے میں تیل و گیس کے ذخائر کے دریافت کی خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں یہ تیل و گیس کی پہلی دریافت ہے، نئی دریافت سے تیل وگیس کی طلب پوری کرنے میں مدد ملے گی، اور اس سے ملک میں ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا، جب کہ مقامی وسائل کی دریافت سے زرمبادلہ کے ذخائر کی بھی بچت ہوگی۔