نئے مالی سال کیلئے پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 587 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز،مسودہ تیار

جنوبی پنجاب کیلئے 35فیصد بجٹ مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے

رواں مالی سال پنجاب میں 13 میگا ترقیاتی پراجیکٹ شروع کرنے کی تجویز زیر غور ہے

اسلام آباد(ویب  نیوز)

پنجاب کے آئندہ مالی سال 2022-23 کے ترقیاتی بجٹ سے متعلق پہلا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ نے بتایا کہ پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 587 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔جنوبی پنجاب کیلئے 35فیصد بجٹ مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال پنجاب میں 13 میگا ترقیاتی پراجیکٹ شروع کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔مسلم لیگ( ن) اور اتحادی جماعتوں کے ہر رکن کے لیے 50 کروڑ روپے ترقیاتی اسکیم کی تجویز پر غور ہو رہا ہے۔غیر ملکی قرضوں سے منصوبوں کے لیے 28 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ضلعوں کے جاری اور نئے منصوبوں کے لیے 114 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔میگا منصوبوں کی تکمیل کے لیے 237  ارب روپے مختص کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ترجیحی منصوبوں کے لیے 20 ارب روپے کا بلاک ایلوکیشن فنڈ جبکہ پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت 15 ارب روپے کا فنڈ مختص کرنے کی تجویز پر بھی کام ہو رہا ہے۔