ٹوئٹر نے وزیر اعظم شہباز شریف کا عربی زبان کا آفیشل ٹوئٹر ہینڈل معطل کردیا

اسلام آباد( ویب  نیوز)مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے وزیرا عظم شہباز شریف کا عربی زبان میں لانچ کیا گیا آفیشل ٹوئٹر ہینڈل معطل کردیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت پاکستان نے وزیر اعظم شہباز شریف کا عربی زبان میں آفیشل ٹوئٹر ہینڈل لانچ کیا تھا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے فوکل پرسن ابوبکر عمر نے ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کی تھی کہ عرب ممالک کے ساتھ تعلقات اور روابط کو مضبوط بنانے کے لیے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا عربی زبان میں آفیشل ٹوئٹر ہینڈل لانچ کیا گیا ہے۔