کراچی (ویب نیوز)
صوبہ سندھ میں پانی کی قلت خطرناک حد تک پہنچ گئی، صوبائی دارالحکومت کراچی کو پینے کے پانی کی شدید کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق صوبہ سندھ میں پانی کی قلت خطرناک حد تک پہنچ گئی، سندھ میں پانی کی قلت 59.1 فیصد تک پہنچ گئی ۔گڈو بیراج پر 79.1 فیصد اور سکھر بیراج پر 43.1 فیصد پانی کی قلت ہے۔حکام نے کہا کہ بیراجوں میں پانی کی کمی سے کراچی کو پینے کے پانی کی شدید کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔اس حوالے سے محکمہ آبپاشی سندھ نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا)کو احتجاجی مراسلہ ارسال کردیا۔