اسلام آباد (ویب نیوز)
ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضا فے کے باعث شرح ڈیڑھ فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح 1.53 فیصد ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 13ہزار 300ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 204افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم 66 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔