کراچی (ویب نیوز)
بڑی صنعتوں پر ٹیکس کے اعلان کے بعد سٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکارہو گئی۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کی شدید مندی دیکھی گئی۔سٹاک ایکسچینج میں دوران ٹریڈنگ 100انڈیکس40ہزار661پر آگیا۔ پی ایس ایکس 100انڈیکس میں2ہزار50سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کے اعلان کے بعد مارکیٹ میں صورتحال تبدیل ہوگئی اور انڈیکس مزید نیچے چلا گیا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ہنڈرڈ انڈیکس میں شدید مندی دیکھی جارہی ہے اور انڈیکس 2055پوائنٹس کمی کے بعد 40 ہزار 661 پر آگیا۔