اسلام آباد (ویب نیوز)
شوکت ترین نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے6000 ارب روپے ٹیکس ہدف حاصل کر لیا۔سابق وزیر خزانہ نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ شاباش ایف بی آر اور پی ٹی آئی، پی ٹی آئی کی مضبوط معاشی ترقی اور ٹیکس پالیسیوں کی وجہ سے ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اب پہلے سے عائد ٹیکسز اور معیشت کے پیداواری شعبوں پردوبارہ ٹیکس نہ لگائیں، اوور ٹیکس کرنے کی پالیسیوں کی طرف واپس نہ جائیں۔ شوکت ترین نے کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت کی ایک اور بڑی کامیابی ہے کہ ایف بی آر نے 6000 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کر لیا ۔انہوں نے کہا کہ شٹ اپ کال انکے لیے جنہوں نے کہا 6100 ارب کا ٹیکس حاصل نہیں ہوگا، دوسری بات انکے لیے جنہوں نے کہا کہ براہ راست ٹیکس نہیں بڑھ رہے۔انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس میں31 فیصد، سیلزٹیکس میں 28 فیصد اضافہ ہوا، پیٹرول پرسیلز ٹیکس وصول کرنے میں کامیاب ہو جاتے تو وصولی 6.5 ٹریلین ہوتی۔