صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی فیصل بینک کو فراڈ سے متاثرہ بزرگ شہری کو پوری رقم واپس کرنے کی ہدایت

بینک فراڈ سے متاثرہ شہری کو 3لاکھ 88 ہزار کی جزوی ادائیگی کی بجائے 11 لاکھ کی مکمل ادائیگی کرے، ڈاکٹرعارف علوی

اسلام آباد(ویب  نیوز)

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے فیصل بینک کو فراڈ سے متاثرہ بزرگ شہری کو پوری رقم واپس کرنے کی ہدایت کردی،بینک فراڈ سے متاثرہ شہری کو 3لاکھ 88 ہزار کی جزوی ادائیگی کی بجائے 11 لاکھ کی مکمل ادائیگی کرے۔ہفتہ کو صدارتی میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ صدر مملکت نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف بزرگ شہری کی درخواست منظور کر لی،بینک کی جانب سے جزوی ادائیگی ثبوت ہیکہ بینک صارف کا پورا دعوی درست  اور جائز ہے،بزرگ شہری سردار ارشد محمود جلوانہ نے ایک نامعلوم کال کرنے والے کو اپنا خفیہ بینکنگ ڈیٹا ظاہر کیا اور انہیں 11 لاکھ روپے سے محروم ہونا پڑا،صارف نے بینک میں شکایت درج کرائی تھی جس نے اسے 388,100 روپے واپس کر دیے تھے،شہری کی مسلسل کوششوں کے باوجود باقی رقم اسے واپس نہیں کی جا رہی تھی۔شہری نے بینکنگ محتسب سے رابطہ کیا جس نے بینک کی جانب سے جزوی ادائیگی کی بنیاد پر معاملہ نمٹا دیا تھا۔شہری نے بینکنگ محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کے پاس درخواست دائر کی تھی۔صدر مملکت نے بینکنگ محتسب کے احکامات کو مسترد کیا اور بزرگ شہری کی درخواست منظور کی۔