چھٹی کے باوجود بجلی کا شارٹ فال 6500 سو میگا واٹ،لوڈشیڈنگ جاری

 پیداوار 21 ہزار 900 اور طلب 28 ہزار 600 میگا واٹ ہو گئی

اسلام آباد( ویب  نیوز)ملک بھر میں بجلی کا بحران جاری ہے، شدید گرمی میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان ہیں۔پاورڈویژن کے مطابق چھٹی کے باوجود ملک میں بجلی کی طلب اور رسد میں فرق بڑھ کر 6500 سو میگا واٹ ہو گیا ۔ بجلی کی پیداوار 21ہزار 900اور طلب 28ہزار 600میگا واٹ ہو گئی ۔ چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ ہائی لاسز فیڈرز پر زیادہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔