کراچی سے پنڈی کا کرایہ 5ہزار روپے سے بڑھ کر 5800روپے ہوگیا
اسلام آباد،کراچی (ویب نیوز)
پیٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بسوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا ۔کراچی سے سیالکوٹ کا کرایہ 550روپے سے بڑھاکر 900روپے، اسلام آباد کا کرایہ 1100سے بڑھا کر 2100روپے جبکہ گوجرانوالہ کا کرایہ 250سے بڑھاکر 550روپے کردیا گیا۔حویلی لکھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور شور کوٹ کا کرایہ 800روپے سے بڑھ کر 1150روپے ہوچکا ہے۔بس مالکان کے مطابق کراچی سے لاہور کا کرایہ جو پہلے 4500تھا اب اضافے کے بعد 5000روپے کردیا گیا ، پنڈی کا کرایہ 5ہزار روپے سے بڑھ کر 5800روپے ہوگیا ۔دوسری جانب سندھ میں مسافروں نے کہا کہ اس حکومت نے پیٹرول وڈیزل کی قیمتوں اضافے کرکے ہماری زندگی مشکل کردی، کراچی سے لاڑکانہ کا کرایہ پہلے 1ہزار روپے تھا اب 14سو سے 15دو وصول کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ کراچی سے دادو جانے والے بس مالکان نے800روپے سے بڑھا کر1200روپے کردیا ، بدین کاکرایہ1000روپے تھا جو بڑھ کر1500روپے کردیا گیا۔