اسلام آباد (ویب نیوز)

ملک بھر میں کوروناکی لہر میں تیزی آگئی، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 653نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا کے وار جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے653کیسز رپورٹ ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں18ہزار950 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ کوروناکے مثبت کیسز کی شرح 3.45 فیصد رہی۔این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں عالمی وبا کورونا کے162مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔