حب (ویب نیوز)
حب ڈیم میں پانی کے ریلوں کی آمد اور سپیل وے سے اخراج جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر افتخار احمد بگٹی نے کہا کہ حب ڈیم کے کیچمنٹ ایریا میں پانی کے ریلوں کی آمد اور سپیل وے سے پانی کا اخراج جاری ہے۔ڈی سی افتخار احمد نے بتایا کہ حب ڈیم سے پانی کے اخراج کے باعث حب ندی سے 44 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حب ڈیم سے حب ندی میں مزید ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی آنے کا خدشہ ہے۔ڈی سی نے بتایا کہ حب ندی کے قریب واقع رہائشیوں کیلئے حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔
سیلابی ریلے حب ندی میں داخل ہونا شروع، متعدد گوٹھوں کے مکین محفوظ مقامات پر منتقل
حب ڈیم بھر جانے کے بعد اسپیل وے سے خارج ہونے والے سیلابی ریلے حب ندی میں داخل ہونا شروع ہو گئے ہیں کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر اور حب ندی اور قریبی گوٹھو ں کی آبادی کی منتقلی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اور اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر تحصیلدار گڈانی ودریجی محبوب چنال نے لیویز فورس کے ہمراہ حب ندی اور قریبی گوٹھوں کے مکینوں اور شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لئے پیٹرولنگ شروع کردی ہے اس دوران حب ندی پر کھڑے لوگوں کو ہٹایا جارہا جبکہ دوسری جانب حب ڈیم کے حدود میں دفعہ 144نافذ کرکے حب ڈیم کے ایریا میں پکنگ منانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کے احکامات پیش نظر حب ندی میں جانے اور نہانے پر دفعہ 144 کے خلاف روزی کرنے والے معتدد افراد کو حب پولیس نے حراست میں لے لیا پولیس کے مطابق حب ندی سے سیلابی ریلہ گزر رہا ہے لوگ حب ندی کے جانب رخ نہ کریںخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔مزید برآں ایکسین ایری گیشن عبدالجبار زہری کے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق حب ڈیم کے کچمنٹ ایریا میں گزشتہ روز مسلسل بارشوں کا سلسلہ جاری ہے حب ڈیم شامل ہونے والے سارے ندی بپھر گئے ہیں اورحب ڈیم میں بڑے سیلابی ریلے شامل ہورہے ہیں حب ڈیم سے اسپیل کی پانی کا اخراج کافی حدتک بڑے گا حب ندی کے قریبی آبادیوں فورا محفوظ مقام پر منتقل ہوجائے حب ندی میں شدید طغیانی کا امکان ہے حب ندی میں بڑے سیلابی ریلے سے قریبی آبادیوں کو بڑے نقصان کا خدشہ ہے قریبی آبادی کے لیے ضلعی انتظامیہ پانچ مقامات رہائشی کے انتظامات کیا ہے کسی جانے مالی نقصان سے بچنے کے کئے قریبی آبادی فوری طور منتقل ہوجائیں حب ندی کے قرب و جوار میں رہنے والے افراد سے گزارش ہے کہ وہ کسی محفوظ مقام پر منتقل ہوجائیںحب ندی سے رات کو کسی بھی وقت بڑا سیلابی ریلا گزرے گا جوکہ ممکنہ طور پر ندی کے نشیبی علاقوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے لہذا ندی کنارے لوگ احتیاطی تدابیر استعمال کرتے ہوئے محفوظ مقام پر منتقل ہوجائیں۔حب ندی کے قریب رہائشیوں سے گزارش ہے کہ وہ نقل مکانی اختیار کرلیںدریں اثنائ ڈی ایس پی سرکل حب یونس رضا نے گزشتہ روز پولیس ٹیم کے ہمراہ حب ندی کے کنارے اور نزدیکی ایریا میں لوگوں کو محفوظ مقام پر جانے کی ایک بار پھر ہدایت کردی . DSP یونس رضا نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ اس غیر معمولی صورتحال میں پولیس اور انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے خود اور بچوں کو بھی ندی کی طرف جانے سے روکیں.تاکہ کسی جانی نقصان اندیشہ نہ رہے مزید برآں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار احمد بگٹی کی ہدایت پر تحصیلدار گڈانی/دریجی/ فلڈ انچارج حب ڈیم محبوب علی چنال کا ایس ایچ او ساکران نبی بخش رونجہ اور ایف سی 54 ونگ، پولیس، و لیویز فورس کے ہمراہ ریسکیو آپریشن حب ڈیم سے متاثر متعدد گوٹھوں جن میں گوٹھ غلام محمد، محبت خان گوٹھ، حاجی دین محمد گوٹھ، خارانی گوٹھ، نبی داد گوٹھ کے مکینوں کو اپنی طرف سے فراہم کی گہی گاڑیوں میں محفوظ مقامات پر منتقل کردیا بڑی تعداد میں فوری اور گرینڈ ریسکیو آپریشن کرنے اور انسانی جانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے پر صوبائی حکومت نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار احمد بگٹی اور اسکی پوری ٹیم کو شاباشی دی اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا دریں اثنائ ایس ایچ او حب سٹی عطا اللہ نمانی کا ایکشن ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کے احکامات کے پیش نظر حب ندی میں جانے اور نہانے پر دفعہ 144 کے خلاف روزی کرنے والے 7 افراد و حراست میں لے لیا ایس ایچ او حب سٹی کے مطابق حب ندی سے سیلابی ریلہ گزر رہا ہے لوگ حب ندی کے جانب رخ نہ کریں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔