اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 3افراد جاں بحق ہو گئے ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 599 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ ۔قومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 21 ہزار 315 ٹیسٹ کیے گئے۔این آئی ایچ کے مطابق 599 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2.81 ریکارڈ کی گئی۔کورونا نے ایک دن میں مزید تین مریضوں کی جان لے لی جبکہ اب بھی 170 افراد ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔