اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید7 افراد جاں بحق ہوگئے، گزشتہ 24 گھنٹوں  میں592 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید7 مریض انتقال کرگئے۔ کورونا سے متاثر 174 افراد کی  حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 21 ہزار264 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 592 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ کورونا کے 174 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح2.78فیصد ریکارڈ کی گئی۔mk/nsr