ہیڈ مرالہ پر پانی کی سطح 1 لاکھ 18 ہزار 754 کیوسک، اخراج 1 لاکھ 3 ہزار 454 کیوسک
سیالکوٹ (ویب نیوز)
بھارت کی جانب سے ریلہ چھوڑنے پر سیالکوٹ کے قریب دریائے چناب میں سیلابی صورتِ حال ہے۔محکمہ انہار کے مطابق بھارت کی جانب سے گزشتہ روز 2 لاکھ 25 ہزار 836 کیوسک کا ریلہ چھوڑا گیا تھا، جس کے باعث ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔محکمہ انہار نے بتایا ہے کہ ہیڈ مرالہ پر پانی کی سطح 1 لاکھ 18 ہزار 754 کیوسک ریکارڈ کی گئی جبکہ پانی کا اخراج 1لاکھ 3ہزار 454کیوسک ہے۔ محکمہ انہار نے بتایا ہے کہ بھارت کی جانب سے 3 لاکھ کیوسک کا ایک اور ریلہ چھوڑا جائے گا۔محکمہ انہار نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے چھوڑے جانے والے اس نئے ریلے کے پیشِ نظر دریائے چناب اور دریائے مناورتوی سے ملحقہ علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیاجبکہ انتظامیہ نے نشیبی علاقوں میں بسنے والوں کو انخلا کا حکم دے دیا۔محکمہ انہار نے یہ بھی بتایا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے فلڈ ریلیف کیمپ بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔