اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید ایک شخص جاں بحق ہوگیا ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 661نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 29 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 661 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، زیرِ علاج 171 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 487 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 54 ہزار 591 ہو چکی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 20 ہزار 80 ٹیسٹ کئے گئے۔ پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 50 ویں نمبر پر ہے۔