اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید ایک مریض دم توڑ گیا ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 656  نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ)کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران 19 ہزار 611 کووڈ کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 656 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔رپورٹ کے مطابق مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ تین پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ اب بھی 161 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔