اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید2افراد جاں بحق ہو گئے،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں392 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ) کی منگل کے روز جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی شرح 2.84 فیصد ریکارڈ کی گئی۔این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 822 کووڈ کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 392افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔اس کے علاوہ وائرس میں مبتلا 2 مریض  انتقال کرگئے جبکہ اب بھی156  مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔