الیکشن کمیشن جانبدار اور سیاسی حریف بن چکا ہے،کئی سالوں سے چلنے والے ڈرامے کی آج نئی قسط پیش کی گئی،اسد عمر
پارٹی چیئرمین صرف سرٹیفکیٹ دیتا ہے، بیان حلفی کا کہہ کر سب سے خطرناک سازش کی کوشش کی گئی، پریس کانفرنس
اسلام آباد (ویب نیوز)
ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو الیکشن کمیشن جانبداری پر بیانیہ اجاگر کرنے کی ہدایت کردی جبکہ پی ٹی آئی نے ای سی پی کے خلاف احتجاج کا پلان برقرار رکھتے ہوئے فیصلے میں قانونی نقائص کو قوم کے سامنے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن جانبدار اور سیاسی حریف بن چکا ہے،کئی سالوں سے چلنے والے ڈرامے کی نئی قسط پیش کی گئی،پارٹی چیئرمین حلف نامہ نہیں صرف سرٹیفکیٹ دیتا ہے، بیان حلفی کا کہہ کر سب سے خطرناک سازش کی کوشش کی گئی، یہ بات انھوں نے ا جلاس کے بعدسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پہلے قانونی ٹیم سے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر قانونی رائے لی، جس کے بعد تحریک انصاف کے رہنماوں کے اجلاس کی صدارت کی، ، اجلاس میں شاہ محمود قریشی، بابر اعوان، اسد عمر، فواد چودھری، شفقت محمود، شہباز گل سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ بد نیتی پر مبنی ہے، الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کا فیصلہ برقرار فیصلے میں قانونی نقائص کو قوم کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ٹی آئی قیادت نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ متفقہ طور مسترد کر دیا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کی قیادت کو فیصلے کی قانونی نقائص سے بھی آگاہ کیا گیا، عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانبداری پر کھل کر بیانیہ اجاگر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نہ پہلے دبا ومیں آئے نہ آئندہ آئیں گے۔ اجلاس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین حلف نامہ نہیں صرف سرٹیفکیٹ دیتا ہے، بیان حلفی کا کہہ کر سب سے خطرناک سازش کی کوشش کی گئی۔ الیکشن کمیشن ریاستی ادارہ نہیں، پی ڈی ایم کا حریف ہے، ریکارڈ کی تفصیل دی گئی، ممنوعہ فنڈنگ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ن لیگ، پی پی کے اکاونٹس کی بھی تفصیلات سامنے لائیں۔اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہمت کرکے پی پی، ن لیگ کی تفصیلات ویب سائٹ پر ڈال دے، ایسالگ رہا ہے فیصلہ6 سال پہلے لکھا گیا تھا، تمام شواہد نظرانداز کر کے فیصلہ دیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ اوورسیز کے پیسوں کی ترسیل سے ہی تو ملک کی معیشت کھڑی ہے، الیکشن کمیشن جانبدار اور سیاسی حریف بن چکا ہے، پی ٹی آئی پر پابندی کے خواہش مندوں سے تعزیت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بلاول نے خود کہا نوازشریف نے حکومت گرانے کیلئے پیسے لیے تھے، عوام نے سوچ لیا ملک کے مستقبل کا فیصلہ بیرونی طاقتیں نہیں کرینگی، کوشش کی جا رہی ہے پی ٹی آئی کی بیرون ملک سے فنڈنگ روکی جائے۔اسد عمر نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی پی ٹی آئی کی فنڈنگ کرتے ہیں، عمران خان نے کہا میں سیاست کیلئے بھی پیسہ نہیں لوں گا، عوام طاقتورخاندانوں کی غلامی نہیں کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پورا نظام ہل گیا کہ پی ٹی آئی کا مقابلہ کیسے کریں، عمران خان نے کہا میں نے صرف عوام کیلئے سیاست کرنی ہے، عوام نے فیصلہ کیا مستقبل کے فیصلے بند کمروں میں نہیں ہونگے۔انہوں نے کہا کہ چند خاندان حرام کے پیسوں سے پارٹیاں چلاتے تھے، کہا گیا بڑی تباہی ہو گئی، بڑے بڑے کام کر دیے، کئی سالوں سے چلنے والے ڈرامے کی آج نئی قسط پیش کی گئی۔اسد عمر نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ملحقہ ادارے الیکشن کمیشن نے قسط پیش کی، پاکستان کے عوام کو سمجھنے کی ضرورت ہے یہ ہو کیا رہا ہے، حرام کا پیسہ لوٹنے خریدنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل کر کے بھی سیاست کی گئی۔