KARACHI, PAKISTAN, APRIL 10: Supporters of Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) of former Prime Minister hold a peaceful demonstration following the ouster of Khan through no confidence motion in the National Assembly, in Karachi, Pakistan, on April 10, 2022. The PTI senior leader and former information minister Chaudhry Fawad announced that PTI members in the National Assembly will resign during the National Assembly session which was adjourned till April 11, at 11:00 PM, but the election of new Prime Minister will be held at 14:00 PM by the lawmakers of the parliament. (Photo by Sabir Mazhar/Anadolu Agency via Getty Images)
  • ہر موقع پر الیکشن کمیشن کو سندھ حکومت کے غیر آئینی اورغیر جمہوری عمل سے آگاہ کیا، بے رحمی سے مینڈیٹ کا قتل کیا گیا

کراچی (ویب نیوز)

جماعت اسلامی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں موقف اپنایا گیا کہ سندھ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے 29 ارکان کو اغوا کیا، پی ٹی آئی ارکان کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روکا گیا۔خط میں مزید لکھا گیا کہ الیکشن کمیشن کا بنیادی مقصد صاف و شفاف الیکشن کرانا ہے لیکن ہمیشہ کی طرح اس بار بھی کمیشن خاموش تماشائی بنا رہا۔ الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ میئر اور ڈپٹی میئر کے فراڈ الیکشن کو کالعدم قرار دے کر نیا شیڈول جاری کرے۔ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ہر موقع پر الیکشن کمیشن کو سندھ حکومت کے غیر آئینی اورغیر جمہوری عمل سے آگاہ کیا، حاضری مکمل کی جاتی پھر میئر کے انتخاب کا عمل شروع کیا جاتا، بے رحمی سے مینڈیٹ کا قتل کیا گیا ہے، اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا گیا ، یہ حقیقی مینڈیٹ کے ساتھ دھوکا اور جبری قبضہ ہے، جس کے نتائج شہر اور ملک کے حق میں بہتر نہیں ہوں گے۔