وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد ( ویب  نیوز)

عدالت نے وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے قائم مقام ڈی جی پاکستان سٹینڈر اینڈ کوالٹی کنٹرول غلام فاروق کی تعیناتی کے خلاف کیس میں سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو بھی توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا ہے ۔عدالت نے وفاقی وزیر اور سیکرٹری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے آئندہ ہفتے تک شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔