کراچی (ویب نیوز)
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عاشورہ محرم الحرام کے سلسلے میں 2 تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق 8 اور 9 اگست (پیر اور منگل) 9 اور 10 محرم الحرام 1444ھ کو عاشورہ کے موقع پر اسٹیٹ بینک کے دفاتر بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی 8 اور 9 اگست کو عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا۔