عمران خان نے پنجاب کے نامزد وزرا کے لیے محکموں کی منظوری دیدی، محسن لغاری وزیر خزانہ ہونگے

یاسمین راشد وزیر صحت،راجہ بشارت وزیر کو آپریٹو اور پراسیکیوشن، مراد راس وزیر تعلیم اور ہاشم ڈوگر وزیرداخلہ کے فرائض سرانجام دینگے

لاہور(ویب  نیوز)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پنجاب کے نامزد وزرا کے لیے محکموں کی حتمی منظوری دیدی، محسن لغاری وزیر خزانہ پنجاب، تیمور ملک وزیر کھیل اور کلچر ہوں گے۔پنجاب کابینہ میں راجہ یاسر کو وزیر آئی اور ہائر ایجوکیشن مقرر کیا گیا ہے جبکہ انصار نیازی لیبر کے صوبائی وزیر ہوں گے۔ راجہ بشارت وزیر کو آپریٹو اور پراسیکیوشن جبکہ شہاب الدین وزیر لائیو اسٹاک پنجاب ہوں گے۔منیب چیمہ کو ٹرانسپورٹ کی وزارت دی گئی ہے اور مراد راس کو وزیر تعلیم پنجاب کا قلمدان دیا گیا ہے، یاسمین راشد وزیر صحت، خرم ورک وزیر پارلیمانی امور، ہاشم ڈوگر وزیرداخلہ پنجاب و جیل خانہ جات،آصف نکئی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،علی شاہ وزیرکمیونی کیشن اینڈورکس، نوابزادہ منصور خان وزیر ریونیو پنجاب، جہانیاں گردیزی کو وزیر زراعت پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔غضنفرعباس وزیرسوشل ویلفیئر، لطیف نذر وزیرمعدنیات، حسنین دریشک وزیرخوراک و توانائی، محمود الرشید وزیربلدیات، میاں اسلم اقبال وزیرہاسنگ، علی عباس شاہ وزیرجنگلات پنجاب، عمرچیمہ وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ہوں گے۔

مزید

شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار Published On 17 December,2025 05:31 am whatsapp sharing buttonfacebook sharing buttontwitter sharing buttonemail sharing buttonsharethis sharing button واشنگٹن: (دنیا نیوز) شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار دیدی گئی۔ امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے بڑے خطرے سے آگاہ کردیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے 20 سے زائد دہشت گرد تنظیموں سے روابط برقرار ہیں، جلد دنیا کو ایسی نسل سے واسطہ پڑے گا جو عالمی جہاد کو دینی فریِضہ سمجھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم کے مدرسوں کے ذریعے نوجوانوں کی ذہن سازی کے بھی انکشافات کئے گئے، طالبان کے تحت مدرسہ اور تعلیمی نظام کو نظریاتی ہتھیار میں بدلا گیا، تعلیم کو اطاعت اور شدت پسندی کی ترغیب کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2021 کے بعد مدارس کے نصاب کو عالمی جہادی نظریے کی تربیت کیلئے ڈھال دیا گیا، طالبان کی تشریح اسلام افغان یا پشتون روایات کا تسلسل نہیں، طالبان کا تشریح کردہ اسلام درآمد شدہ اور آمرانہ نظریہ ہے، طالبان کا نظریہ تعلیم نہیں نظریاتی اطاعت گزاری ہے۔