راولپنڈی (ویب نیوز)
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے کشمیریوں کی خودارادیت کی جدوجہد سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور بیان میں کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج بہادر اور جرات مند کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہیں اور کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 1095 دن کا بدترین محاصرہ اور مظالم کا خاتمہ ہونا چاہیے اور مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔اس موقع پر مسلح افواج کی جانب سے کشمیر کے شہدا کو ان کی عظیم قربانیوں پر خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔