اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا سے ملک بھر میں ملک کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 673نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ برائے صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.25 فیصد ریکارڈ کی گئی۔این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 735 کووڈ کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 673افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔رپورٹ کے مطابق مہلک وائرس میں مبتلا اب بھی 169 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔