اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا کے باعث ملک بھر میں مزید2افراد جاں بحق ہو گئے ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں750نئے کیسزرپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بیس ہزار آٹھ سو چون ٹیسٹ کئے گئے، 750نئے کیسزرپورٹ ہوئے ،164 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.60 فیصد ریکارڈ کی گئی۔