کراچی (ویب نیوز)
انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز امریکی ڈالر کے سامنے روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی اور ڈالر کی قیمت میں تنزلی کا سلسلہ جاری رہا۔انٹربینک میں ایک ڈالر 2 روپے 88 پیسے کی کمی کے ساتھ 216 روپے کا ہو گیا ۔