کراچی (ویب نیوز)

پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے)نے مسافروں کو بڑی پیشکش کردی۔قومی ایئر لائن نے آج 14اگست کو یوم آزادی کے روز اندرون ملک سفر پر کرایوں میں 14 فیصد ڈسکائونٹ دینے کا اعلان کردیا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ رعایت آزادی کے جشن میں پی آئی اے کی جانب سے ہم وطنوں کیلئے تحفہ ہے تاکہ وہ جشن آزادی اپنے پیاروں کے ساتھ ملک کے اندر جہاں منانا چاہیں دل کھول کر منائیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم وطن عزیز میں عید اور جشن آزادی سمیت خوشیوں کے مختلف مواقع پر ہمیشہ اپنے مسافروں کیلئے تحفہ کے طور پر ہر سال رعایت کا اعلان کرتے ہیں۔