مارکیٹنگ آپریشن فیس کی مد میں ایک روپے85پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو جمع

نیپراسینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر 31اگست کو سماعت کرے گا

نیپرا  اگر اضافہ کی منظوری دیتی ہے توبجلی صارفین پر 27ارب 58کروڑ80لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا

اسلام آباد (ویب نیوز)

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)نے مارکیٹنگ آپریشن فیس کی مد میں ایک روپے85پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو جمع کروادی ۔نیپرا درخواست پر 31اگست کو سماعت کرے گا۔ مارکیٹ آپریشن فیس دو روپے71پیسے مقرر ہے اور اگر نیپرا کی جانب سے اضافہ کی منظوری دی جاتی ہے تو یہ فیس چار روپے 56پیسے فی یونٹ ہو جائے گی۔ نیپرا کی جانب سے اگر اضافہ کی من و عن منظوری دی جاتی ہے تواس کے نتیجہ میں بجلی صارفین پر 27ارب 58کروڑ80لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ سی پی پی اے نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ مالی سال 2022-23کی مالی ضروریات پوری کرنے کے لئے یہ درخواست دائر کی گئی ہے۔