اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 3افرادجاں بحق ہو گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 728نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ)کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وبا میں مبتلا مزید 3 مریض انتقال کرگئے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 20 ہزار 272 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 728 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی تاہم وائرس میں مبتلا 161 افراد کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح3.59 فیصد رہی۔